Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کی بےضابطگیوں کا انکشاف

بی آئی ایس پی میں 19 ارب 23 کروڑ روپےکی خوردبرد کی گئی، آڈٹ رپورٹ برائے سال 20-2019
شائع 31 جنوری 2023 05:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، کارروائی اور کریک ڈاؤن کے بجائے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔

نور عالم خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت چیف سیکرٹری کے دفتر میں موجود تھا، میری گاڑی پر جھنڈا لگا ہونے کے باوجود مجھے روک کر چیک کیا جاتا ہے، اندر گیا تو افغان مہاجرین گھوم رہے تھے، افغان مہاجرین کی کوئی روک تھام کیوں نہیں ہے۔

کمیٹی نے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 کا جائزہ لیا، اس دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی میں 19 ارب 23 کروڑ روپےکی خوردبرد کی گئی، ملتان کی ایک موبائل شاپ سے 39 اضلاع کی امداد تقسیم ہوئی جب کہ 51 فرینچائز سے اضلاع کے باہر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

SBP

اسلام آباد

bisp

PAC

Noor Alam Khan

Dollar Shortage