Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالیاتی خسارے میں ہوشربا اضافہ، وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

مالیاتی خسارے میں 218 ار ب روپے کا اضافہ ہوا ہے، معاشی آؤٹ لک رپورٹ
شائع 31 جنوری 2023 05:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات میں کمی، بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سمیت پی ایس ڈی پی اخراجات میں بھی کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.1 فیصد، برآمدات 6.8 فیصد، درآمدات میں 18.2 اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 180.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایف بی ار محصولات میں 17.4 فیصد، نان ٹیکس آمدنی میں58.4 فیصد اور مالیاتی خسارے میں 218 ار ب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں چھ ماہ میں 3.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح چھ ماہ میں 25 فیصد تک رہی، جب کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے ہیں۔

Ministry of Finance

FOREIGN EXCHANGE RESERVES

SBP RESERVES

Economic Outlook