Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ملکی استحکام کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے
شائع 31 جنوری 2023 12:47pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا عذاب آیا ہوا ہے، ماضی سے پیپلزپارٹی دہشت گردوں کا نشانہ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں کامیابی بھی ملی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملکی استحکام کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ مرحلہ وار الیکشن کروالیں، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، کراچی میں پرامن انتخابات ہوئے، ملکی تاریخ میں اتنے پرامن انتخابات نہیں ہوئے، ایم کیو ایم سے کئی بار کہا انتخابات میں حصہ لیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی لاہور سے بھی رابطہ کیا ہے۔

CM Sindh

karachi

press conference

Syed Murad Ali Shah