Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دے دیا

کب تک عمران خان کو پیٹتے رہیں گے، کامران مرتضیٰ وفاقی حکومت پر برہم
شائع 30 جنوری 2023 05:52pm

حکومتی اتحادی جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ مہنگائی دیکھیں کہاں پہنچ گئی، کیا ہمیں حکومتی بینچز پر بیٹھنا چاہئے؟ کب تک عمران خان کو پیٹتے رہیں گے اور ان کے اقتدار پر تنقید کرتے رہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی حکومت میں آئے نو دس ماہ ہو گئے، لوگ آٹے کی لائن میں مر رہے ہیں، پیٹرول کہاں پہنچ گیا ہے؟

JUIF

Senate Meeting

Senator Kamran Murtaza