Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیل کی قیمتیں بڑھانا بلاشبہ ایک کڑوا گھونٹ ہے، اعظم نذیر تارڑ

اپوزیشن نے صرف تنقید کی لیکن کوئی تجویز نہیں دی، وزیر قانون
شائع 30 جنوری 2023 05:05pm
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک کڑوا گھونٹ ہے۔

سنییٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پشاور کی پولیس لائن میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کی جڑیں پاکستان میں موجود ہیں۔

وزیر قانون نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں بڑھانا بلاشبہ ایک کڑوا گھونٹ ہے، آج پونے چار سال کی ناکامیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

انہوں اپوزیشن سے مخاطب ہوکر کہا کہ اپوزیشن خوامخواہ کا شور مچارہی ہے، ان لوگوں نے صرف تنقید کی لیکن کوئی تجویز نہیں دی، لہٰذا اپوزیشن ملکی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

pti

PMLN

senate

petroleum prices

azam nazir tarar