Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’خرابی کے باعث بس ہچکولے لے رہی تھی‘ - لسبیلہ حادثے کا مقدمہ درج

سفر جارہی رکھو، بس مالکان کی ڈرائیورکو ہدایت
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2023 03:58pm
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

بلوچستان کے شہر بیلہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ میں بس مالکان ظہور اور منظوراحمد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں مقتول ڈرائیورمحمد سلیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا کہ اتوار کی صبح بیلہ چیک پوسٹ کے ایریا لنگڑا پل کے مقام پرمسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا تھا، مسافر کوچ کے کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ایف آئی آرمیں بتایا کہ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی تھی کچھ مسافر زخمی حالت میں بس کے باہر پڑے تھے اور باقی مسافر کوچ میں بھڑکی ہوئی آگ میں پھنسے ہوئے تھے اور اسی دوران واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ اور پولیس حکام جائے وقوعہ پرپہنچ گئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق موقع پرموجود ایک زخمی نے بتایا کہ کوچ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہچکولے کھا رہی تھی اور ڈرائیور وقفے سے وقفے سے بریک لگا رہا تھا، تو اس دوران ہی مسافروں نے ٹھیک کرنے کو کہا تھا، جواب میں ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مالکان سے پوچھ کربتاتا ہوں لیکن مالکان نے ہدایت دی کہ سفر جارہی رکھو گاڑی کی خرابی کراچی پہنچ کر ٹھیک کریں گے۔

مزید بتایا کہ مالکان نے گاڑی کی تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کے بجائے طویل سفرکرنے کی ہدایت کی اور اس غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

مقدمے میں اقدام قتل، غفلت، دباؤ، غیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ، جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بلوچستان

Road Accident

lasbela