Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

جسد خاکی جناح اسپتال منتقل
شائع 30 جنوری 2023 08:29am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

کراچی کے علاقے لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ اے ایس آئی اقبال شہید ہوگیا۔

مقتول پولیس اہلکار کو چار گولیاں ماری گئیں جس کا جسد خاکی جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی، مقتول سیمنٹ سپلائی کرنے والی گاڑی چلاتا تھا ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈاکو نے گھیر لیا۔

مقتول تین بچوں کا باپ اور سلطان آباد کا رہائشی تھا، جبکہ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

karachi

Crime