Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے

شاہین آفریدی نے بابراعظم کے خلاف نیٹس میں برق رفتار گیندیں کرائیں
شائع 29 جنوری 2023 09:53am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورفاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی پریکٹس کے دوران آمنے سامنے آگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے لاہورمیں پی ایس ایل کے 8ویں سیزن کی تیاری کا آغاز کردیا، انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ کی مشقیں کیں۔

لاہور قلندرزکی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ردھم میں آتے ہوئے پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم کے خلاف نیٹس میں برق رفتارگیندیں کرائیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز13فروری سے ملتان میں ہوگا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلی مرتبہ 26فروری اوردوسری مرتبہ 7مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

practice session

PSL8