Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خزانہ کہتا ہے پاکستان کا اللہ حافظ ہے، سراج الحق

آج انصاف نہیں ملتا تو پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ذمے دار ہے
شائع 28 جنوری 2023 11:42pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکا کی غلامی کی وجہ سے ہماری معیشت خراب ہوئی۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں کا حساب ہوگا، 75 سال سے تمام تجربات نا کام ہوگئے ہیں، 35 سال ملک میں آمریت رہی اور باقی کے سالوں میں 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے حکمرانی کی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر پاکستانی ڈپریشن کا شکار ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکا کی غلامی کی وجہ سے ہماری معیشت خراب ہوئی جب کہ وزیر خزانہ کہتا ہے کہ پاکستان کا اللہ حافظ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے غربت، مہنگائی میں اضافہ ہوا، آج انصاف نہیں ملتا تو پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ذمے دار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں نے پاکستان کو تباہ کیا، 5 دریاؤں کے باوجود بھی یہاں لوڈشیڈنگ ہے، پی ٹی آئی والے بھی آئی ایم ایف کے دروازے پر تھے، آج پاکستان سیاسی، معیشت اور اخلاقی طور پر ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نا اہل، نالائق حکمرانی کی وجہ سے عوام سانس نہیں لے پاتے، حکومت سارا کاروبار سود، قرض، خیرات اور امداد پر چلا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک قبرستان بن رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی کرپشن میں اضافہ ہوا۔

pti

PDM

Jamaat e Islami

bahawalpur

Siraj Ul Haq

Economic Crises