Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں، آئی جی سندھ

افسران کی کارکردگی کے حوالے سے احتسابی عمل کا آغاز کردیا ہے، غلام نبی میمن
شائع 28 جنوری 2023 06:57pm
آئی جی سندھ غلام نبی میمن۔ فوٹو — فائل
آئی جی سندھ غلام نبی میمن۔ فوٹو — فائل

انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے جو پولیس آفسر کارکردگی نہیں دکھا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اودھو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں، افسران کی کارکردگی کے حوالے سے احتسابی عمل کا آغاز کردیا ہے، لہٰذا اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ تھانوں کے افسران کارکردگی پر توجہ دیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مزید سخت بنائے، البتہ گرفتار مجرموں سے برآمد اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لوں گا۔

اس موقع پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمزکے خلاف افسران کو واضح ہدایات دی جاچکی ہیں، حالیہ پولیسنگ اقدامات ثمرآور ثابت ہورہے ہیں جب کہ پولیسنگ اقدامات کی مانیٹرنگ اور علاقوں کے خود دورے کر رہا ہوں۔

IG Sindh

Sindh Police

Karachi Street Crimes