Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں انتخابات وقت پر ہوں گے، محمد زبیر

مریم نواز پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے امیدواروں کو فائنل کریں گے، لیگی رہنما
شائع 28 جنوری 2023 06:30pm
سابق گورنر سندھ محمد زبیر۔ فوٹو — فائل
سابق گورنر سندھ محمد زبیر۔ فوٹو — فائل

سابق گورنر سندھ اور رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ انتخابات کی تیاری شروع ہو گئی ہے، ہم نے ایک دن کے نوٹس پر اتنا بڑا جلسہ کیا ہے۔

محمد زبیر نے نے کہا کہ ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی، البتہ پنجاب کے انتخابات وقت پر ہوں گے جس میں حصہ لیکر ہم پہلے کی طرح کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس دوران مریم نواز پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے امیدواروں کو فائنل کریں گے۔

PMLN

Muhammad Zubair

Atta Tarrar

punjab election