Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کو گوجرانوالا، راولپنڈی سے گرفتارکیا، سی ٹی ڈی
شائع 28 جنوری 2023 03:30pm
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں کتاب خان، ارشاد الحق اور ارشد صدیقی شامل ہیں، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

یاد رہے انٹیلی جنس ایجنسیز نے جمرود اور شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتارکیا ہے۔

دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز اورکرنسی برآمد کی گئی ہیں۔

punjab

CTD