Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکی مبینہ آڈیو سامنےآگئی

مبینہ آڈیومیں انورنامی شخص سے انتخابات کیلئے پیسوں کا مطالبہ
شائع 28 جنوری 2023 09:27am

سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورکی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں وہ انورنامی شخص سے انتخابات کیلئے پیسوں کامطالبہ کررہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں علی امین نے کہا کہ الیکشن سر پر ہیں، پی ڈی ایم سربراہ سے مقابلہ ہے ان کی وفاق میں حکومت ہے، ڈونیشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 کروڑ مجھے بھیجوادو جس کے جواب میں انورنامی شخص کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو بھجواتے ہیں کیونکہ آج کل فائنانس والے بھی ہماری بات نہیں مان رہے ہیں۔

علی امین کہا کہ یہ رقم ہفتہ پہلے والی ہے یا ابھی کی ہے، جس کے جواب میں انورنامی شخص نے کہا کہ یہ پہلے والی رقم نہیں ہے ابھی کی ہے، پہلے کی رقم حکومت تبدیل ہونے کے بعد سے ایک روپیہ بھی نہیں ریلیز کیا۔

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf