Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ بیت المقدس کی یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 8 ہلاک

حملہ آور بھی مارا گیا
شائع 28 جنوری 2023 12:58am
اسرائیلی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ کے قریب موجود ہیں۔ اے ایف پی
اسرائیلی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ کے قریب موجود ہیں۔ اے ایف پی

مقبوضہ بیت المقدس کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی موقع پر ہلاک کردیا۔

جمعہ کی شب یروشلم کے علاقے نیو یعقوب میں پیش آنے والے اس واقعے سے قبل جمعرات کی شب مفربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نو فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایک کار یہودی عبادت گاہ کے سامنے آکر بھی اس میں سے ایک مسلح شخص نکلا اور اس نے فائرنگ کردی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہودی عبادت گاہ پر حملہ فلسطینیوں کی اموات کا فطری ردعمل ہے۔

Israel

Palestinian

jerusalem