Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

چار سال کی گندگی چار دنوں میں ختم نہیں ہوگی، رہنما ن لیگ
شائع 27 جنوری 2023 08:30pm
رہنما (ن) لیگ کیپٹن (ر) صفدر۔ فوٹو — فائل
رہنما (ن) لیگ کیپٹن (ر) صفدر۔ فوٹو — فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو جیل میں دیکھ رہے ہیں۔

لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ تاجر ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاجر ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ نوازشریف حکومت میں آئے انہوں نے قرض اتارو مہم شروع کی جب کہ عمران دور میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قبضے میں دی گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 2013 میں قوم نے نواز شریف کو دو تہائی اکثریت سے اقتدار دیا مگر سازش کے ذریعے نواز شریف کو ہٹا کر چلتی ہوئی حکومت کو چلتا کیا اور عدلیہ کے فیصلوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو کمزور کیا گیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مریم نواز پاکستان آئیں گی تو ہم ان سے قومی کمیشن بنانے پر مطالبہ کرنے کی درخواست کریں گے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے میں کثر نہیں چھوڑی، آئین شکنوں کے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی قدر کریں نہیں تو دنیا میں بے قدرے ہو جائیں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ عمران کو سیاست سے نکالیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا، چار سال کی گندگی چار دنوں میں ختم نہیں ہوگی، البتہ میں خان صاحب کو جیل کے پیچھے دیکھ رہا ہوں۔

Maryam Nawaz

Captain Safdar

imran khan

lahore