Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آج نیوز کو بھارتی وزارت کھیل کا خط موصول
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 06:59pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

پاکستان میں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے آغاز کے بعد بھارت کو بھی اپنی ٹیم بھیجنے کا خیال آہی گیا۔

گرین سگنل ملنے کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ بارڈرکے راستہ پاکستان آئی۔

بھارتی بیس بال ٹیم کوپاکستان جانے کیلٸے گرین سگنل دے دیا گیا ہے، آج نیوز نے بھارتی وزارت کھیل کا خط حاصل کرلیا۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے وزارت داخلہ کوخط لکھ کر کہا گیا کہ انہیں بیس بال ٹیم کے پاکستان جانے پراعتراض نہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کوپاکستان جانے کیلٸے کسی این اوسی کی ضرورت نہیں، بھارتی وزارت داخلہ بیس بال ٹیم کو پاکستان جانے دے۔

خط میں وزارت داخلہ کو مزید لکھا گیا کہ ٹیم کے ویزے پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

india

پاکستان

Baseball Federation Pakistan

West Asia Baseball Cup