کراچی، ہلکی بارش کیساتھ ٹھنڈ کی شدت بھی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 28 تا 29 جنوری کو ہلکی بارش کی پیشن گوئی کردی جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بلوچستان سمیت سندھ بھرمیں بارش کا امکان ہے۔
مزید کہا کہ جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، سکھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میر پور خاص میں بوندا باندی کا امکان ہے اور 28 جنوری کی رات سے 29 جنوری کی صبح تک بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
اس دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 8 تا 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.