Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹرزکی غفلت کے باعث خاتون دوران زچگی 2 بچوں سمیت چل بسی

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
شائع 27 جنوری 2023 12:01pm

پتوکی میں اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث خاتون دوران زچگی 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئیں۔

ورثاء کے مطابق گھر میں بنائے گئے اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران عورت اور اس کے 2 جڑواں بچے جاں بحق ہوئے جبکہ اتائی ڈاکٹر اور اہل خانہ موقع سے فرار ہوگئے۔

زچگی کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ نازیہ شیخم کے نام سے ہوئی اور ریسیکو1122 نے موقع پر پہنچ کرخاتون کی لاش کو تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کردی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا۔

punjab

Pattoki