Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ، لاپتہ افراد کی بازیابی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

دو لاپتہ شہری گھر واپس آگئے
شائع 27 جنوری 2023 11:09am
تصویر/ ویکی میڈیا کامن
تصویر/ ویکی میڈیا کامن

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دو لاپتہ شہری گھر واپس آگئے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

پولیس نے لاپتا شہریوں عتیق سرور اور شمشیر کی بحفاظت گھر واپسی سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ دونوں شہری لاپتہ تھے اب گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔

عدالت نے گمشدہ شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اظہاراطمینان کیا اور دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔

شہری تھانہ اقبال مارکیٹ اور سچل کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔

missing person case

Sindh High Court