Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پرایف ایٹ کچہری کے مناظر

اندرجانے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی
شائع 27 جنوری 2023 10:34am

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پراسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر بڑی تعداد میں پارٹی کارکن اور رہنما بھی پہنچے۔

فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں 2 روز قبل لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا، ان کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر موجود کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے اندر جانے سے روکے جانے پر شدید نعرے بازی کی گئی۔

پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شیریں مزاری بھی اندر جانے کے لیے کارکنوں کے ہجوم میں پھنسی نظرآئیں۔

پی ٹی آئی حامیوں نے عدالت کے باہر شدید نعرہ باری کرتے ہوئے اپنے تحفظات کااظہار کیا۔

فواد چوہدری کوعدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر اسلام آباد کچہری میں پولیس کی سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی۔

fawad chaudhry

islamabad police

Fawad Chaudhry arrested