Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

گراں کابینہ میں ایس ایم تنویر، تمکنت کریم، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں
شائع 26 جنوری 2023 09:43pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

نگراں کابینہ سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

پنجاب کی نگراں کابینہ میں ایس ایم تنویر، تمکنت کریم، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد سمیت بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ کا حصہ ہیں۔

lahore

governor punjab

Care Taker CM Punjab

Care Taker Government