Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

لکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک
شائع 26 جنوری 2023 09:34pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 20 جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر کی کمی کے بعد 9.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.678 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ اسی عرصہ کے دوران کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ کا ذخیرہ 5 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

SBP

FOREIGN EXCHANGE RESERVES

SBP RESERVES