Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتحادی حکومت کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرانے پر غور

حکومت الیکشن کمیشن سے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے کی تجویز پیش کرے گی، ذرائع
شائع 26 جنوری 2023 07:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے اتحادی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، ایاز صادق اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

اتحادیوں کے درمیان ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے کی تجویز پیش کرے گی جس کے تحت پنجاب اور کے پی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

ECP

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

census

Molana Fazal ur Rehman

kpk election

punjab election