Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی گرفتاری کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

پی ٹی آئی سینیٹرز کا فواد چوہدری کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ
شائع 26 جنوری 2023 03:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا، اپوزیشن نے حکومت، الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید کی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔

قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح نظرآرہی ہے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ غیر جانبدار ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے 3روز پارلیمنٹ کو بند کرنے کی وجہ عمران خان کا خوف قراردیا۔

سینیٹردوست محمد محسود نے چیف الیکشن کمشنر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں چپڑاسی قرار دے دیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرنے وزراء کی ایوان میں غیرحاضری پرتنقید کی۔

دوران اجلاس سینیٹ ربہرہ مند تنگی اور سیف اللہ ابڑوکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توہین پارلیمنٹ پرکوئی بات نہیں کرتا۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

pti

PMLN

اسلام آباد

sadiq sinjrani

senate

Fawad Chaudhry arrested