Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل

15 اراکین پر مشتمل کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
شائع 26 جنوری 2023 01:31pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی جبکہ کابینہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور گورنر حاجی غلام علی کی طویل مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل دی گئی، کابینہ میں مجموعی طور پر 15 اراکین شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے 15 رکنی نگراں کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

نگراں کابینہ میں عبدالحلیم، سید معسود شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز شامل ہیں۔فضل الہی،عدنان جلیل،شفیع اللہ خان اور شاہد خان خٹک کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ اور منظور آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

کابینہ میں ایک خاتون رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

peshawar

Haji Ghulam Ali

governor kpk

care taker cabinet kpk