Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 02:10pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، انہوں نے اپنے زیراستعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کے لئے دفاتر استعمال نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے لئے قائم یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کیے جا رہے ہیں،ان چاروں دفاتر کے اسٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا،کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے لئے 4دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔

lahore

Care Taker CM Punjab

Mohsin Raza Naqvi

offices close