Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامل علی آغا کو سیکرٹری جنرل (ق) لیگ کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ مؤخر

الیکشن کمیشن نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی
شائع 26 جنوری 2023 11:50am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

کامل علی آغا کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ 21 فروری تک چلا گیا۔

نثار احمد درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4رکنی بینچ نے طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کامل علی آغا کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ق)پنجاب کے عہدے سے ہٹانے پر سماعت کی۔

طارق بشیر چیمہ کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کی طبیعت ٹھیک نہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ کے وکیل کی والدہ بھی بیمار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

ECP

اسلام آباد

PMLQ

kamil ali agha

general secratory