Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیڑھ کروڑ آبادی کیلئے صرف 36 سیٹیں بڑھائی گئیں، مصطفی کمال

"400 سے زائد سیٹیں ہونی چاہئیں تھیں"
شائع 26 جنوری 2023 10:52am
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال پریس کانفرنس کر رہے ہیں ــــــ  اسکرین گریب/فائل
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال پریس کانفرنس کر رہے ہیں ــــــ اسکرین گریب/فائل

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری سے کراچی کی آبادی 98 لاکھ تھی اور کراچی میں 98 لاکھ آبادی پر209 سیٹیں تھیں۔

نیب کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ کروڑ آبادی کے بعد صرف 36 سیٹیں بڑھائی گئیں جبکہ 400 سے زائد دسیٹیں ہونی چاہئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی شہری آبادی کو کم گنا گیا ریاست خاموش ہے سندھ کو روکنے والا کوئی نہیں، کیا آبادی کم گننے سے نیوکلیئر،خارجہ پالیسی کا کنٹرول آنا تھا۔

mustafa kamal