Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکھ کر دیں کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ

شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی
شائع 26 جنوری 2023 10:17am
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ساری باتیں لکھ کر دیں، ہوم سیکرٹری بتائیں ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے۔

جس پر ہوم سیکرٹری نے کہا کہ ان کے خلاف ایک مقدمہ تھا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف کوئی پرانا مقدمہ تو نہیں، آپ نے لکھا ہے کہ کوئی نیا مقدمہ درج نہیں ہوا، ان کے خلاف پرانا مقدمہ نہ ہو، آپ لکھ کر دے دیں کہ ان کے خلاف مقدمہ نہیں ہے، ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کی جانب سے تحریری طور پر لکھ کر لائیں۔

عدالت نے سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کر دی۔

pti

Lahore High Court

shehbaz gill