Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرملکی کمپنی نے پاکستان کیلئے اپنی گاڑیاں سستی کر دیں

نئے سال کی پیشکش کا اعلان, تمام ماڈلز پر بھاری ڈسکاؤنٹ
شائع 25 جنوری 2023 07:32pm
تصویر بزریعہ روئٹز
تصویر بزریعہ روئٹز

ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل) پاکستانی کار مارکیٹ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ایک بڑی کھلاڑی کے طور پر ابھری ہے۔ کمپنی نے گزشتہ دو سالوں میں 40 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کی ہیں۔

دستاویز کے مطابق ”ایم سی ایم ایل“ اب فروخت کے حجم کے لحاظ سے ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے ساتھ کھڑی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے نئے آنے والوں میں سب سے بڑی کار ساز کمپنی ”KIA“ لکی موٹر کارپوریشن (کے ایل ایم سی) کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایم سی ایم ایل کی زیادہ تر سیل کاروان منی وین اور السوین سیڈان پر مشتمل ہے۔

ذیل میں اس کی سیل کے کل مارکیٹ شیئر کی تقسیم درج ہے۔

  • شینگن کاروان 42 فیصد سمال وین سیگمنٹ شیئر
  • شینگن ایلسون 18 فیصد بی سیڈان سیگمنٹ شیئر
  • شینگن اوشان ایکس 7، 15فیصد سی-ایس یو وی سیگمنٹ شیئر
  • شینگن شیرپا ایم 9، 7 فیصد سمال پک اپ سیگمنٹ شیئر

رعایت

بڑی کامیابی کے اعلان باوجود کمپنی کاروں کی مجموعی طلب میں کمی سے واقف ہے۔ اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا،

پاکستان میں ہر گھر کی حقیقی آمدن میں کمی کے ساتھ گاڑیوں کی خریداری میں کمی آئی ہے، فیملی والے گاڑیوں کی خریداری میں تاخیر کرتے ہیں تاکہ دیگر فوری ضروریات کو ترجیح دی جا سکے۔ قومی معیشت کے جاری چیلنج نے مرکزی بینک کو تمام صنعتوں پر درآمدی پابندیاں لاگو کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مختلف پرزوں، آٹوموبائل اسمبلرز، آٹو پارٹ وینڈرز اور آلات کے کاروبار کے لیے درآمدات پر انحصار کرتے ہوئے، سبھی کو کاروباری کارروائیوں میں خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہوئے ایم سی ایم ایل نے نئے سال کی ایک پیشکش کا اعلان کیا ہے جس میں تمام ماڈلز پر ڈسکاؤنٹ دیا گیا ہے۔

اپنی نیو ایئر آفر کے تحت کمپنی ”ایم 9 شیرپا“ پک اپ اور ”کاروان سٹینڈرڈ گریڈ“ پر ڈھائی لاکھ روپے کی بچت دے رہی ہے۔

اسی طرح کاروان پلس پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے، ایلسون کے تمام ماڈلز پر 2 لاکھ روپے اور اوشان ایکس 7 کے تمام ماڈلز پر 1 لاکھ 60 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اوشان ایکس 7 کے ساتھ ایک سال کی انشورنس اور 30 ہزار کا واﺅچر بھی اس رعایت کا حصہ ہے۔

اس طرح اس گاڑی کے تمام ماڈلز پر کمپنی کی طرف سے عملاً 3 لاکھ 78 ہزار روپے کی رعایت دی جا رہی ہے۔

کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ آفر محدود اسٹاک پر اور محدود وقت کے لیے ہے۔ جو لوگ اس آفر سے فائدہ اٹھائیں گے انہیں پرائس لاک کی آفر بھی دی جائے گی۔

پاکستان

Sherpa

Changan

Alsvin

Karavan

Discounted Price