Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے بھارت کے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا

بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈراما تیار
شائع 25 جنوری 2023 06:41pm

پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہوگیا۔

بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈراما تیار کیا گیا تھا، مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ سامنے آگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ذریعے آپریشن کی منصوبہ بندی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پونچھ سیکٹر میں کی گئی۔

بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتا چلا لیا گیا۔

اس سے قبل بالاکوٹ میں ایک فالس فلیگ آپریشن کے نام پر فروری 2019 میں کشیدگی کی فضا قائم کی گئی تھی۔

آج نیوز سے وابستہ سینئیر صحافی اور اینکر پرسن شوکت پراچہ کے مطابق حالیہ فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی 93 انفنٹری بریگیڈ کے زریعے انجام دیا جانا تھا، اس آپریشن میں تین مرکزی کردار بشیر، عالم اور اسلم شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے جسکوال سیکٹر میں ایک مسجد کے قریب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) رکھے جانے تھے اور دکھایا جانا تھا کہ ڈوگرا رجمنٹ کو نشانہ بنایا جانا تھا جسے ہم نے ناکام بنادیا۔

اس آپریشن کو بھارت کی جانب سے ایک ڈی ایس پی لیڈ کر رہا تھا۔

بھارت کی جانب سے اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد پاکستان کی بدنامی، عالمی دباؤ بڑؑھانا اور یہ دکھانا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ پر تخریب کاری دکھانے کا بھارتی منصوبہ پوری طرح چوپٹ ہوگیا ہے، یہ ہمارے انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے پاکستان پر ففتھ جنریشن وار جاری ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو فوج سے دور کردیں۔

india

loc

پاکستان

false flag operation