Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اماراتی صدر محمد بن زید پاکستان پہنچ گئے، رحیم یار خان میں وزیراعظم نے استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا چندنہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 08:14pm

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

رحیم یار خان آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزراء نے شیخ محمد بن زید النہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا رحیم یار خان کے چندنہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم اور شیخ محمد بن زید النہیان نے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کے استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان شیخ محمد بن زید کے لیے دوسرا گھر ہے اور وہ ان کا استقبال کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان

Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan

PM Shehbaz Sharif