Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اعلان

17 رکنی پارلیمانی بورڈ صوبے میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ کرے گا
شائع 25 جنوری 2023 04:01pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق 17 رکنی پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو شامل کیا گیا ہے اور پارلیمانی بورڈ صوبے میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا کہ پارلیمانی بورڈ میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان شامل ہیں۔

مزید بتایا کہ علی امین گنڈا پور، مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی بھی پارلیمانی بورڈ کے ممبر ہوں گے۔

17 رکنی پارلیمانی بورڈ میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، جنید اکبر، شہرام خان ترکئی، اعظم خان سواتی، شوکت یوسفزئی اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے نام بھی شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf