Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف

آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس
شائع 25 جنوری 2023 10:09am
فواد چوہدری  فوٹو۔۔۔ فائل
فواد چوہدری فوٹو۔۔۔ فائل

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی ادارے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، وہ پنجاب پولیس کی ہی حراست میں ہیں۔

اسلام اباد پولیس نے مزید کہا کہ راہداری ریمانڈ کے بعد فواد چوہدری کی تحویل اسلام آباد پولیس کو دی جائے گی، اسلام آباد پہنچنے پر فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی اور کہا کہ ”الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے“۔

متن میں مزیددرج ہے کہ ، ”الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔“

pti

fawad chaudhry

islamabad police

Fawad Chaudhry arrested