لاہور پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی سیکیورٹی کم کردی
چوہدری پرویزالہٰی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکیورٹی کم کر دی گئی، قانون کے مطابق 2 گاڑیوں کی سہولت مگر ایک گاڑی واپس منگوا لی گئی۔
لاہور پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی سیکیورٹی کم کر دی ہے۔
مسلم لیگ (ق)کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو قانون کے مطابق جو سیکیورٹی دی گئی ہے وہ بھی کم کر دی گئی،پرویز الہٰی کو قانون کے مطابق 2 گاڑیوں کی سیکیورٹی کا حق حاصل ہے۔
سی سی پی او لاہور کے حکم پر وزیراعلیٰ کو دیے گئے اسکواڈ میں سے ایک گاڑی واپس منگوا لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.