ساتویں مردم شماری کا عمل ایک ماہ کیلئے ملتوی
اسلام آباد: ساتویں مردم شماری مزید ایک ماہ کے لئے تاخیر کا شکار ہوگٸی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کو ملتوی کرنے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر مردم شماری کے فیلڈ آپریشن میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ساتویں مردم شماری ایک ماہ کی تاریخ کے بعد اب یکم مارچ 2023ء سے شروع ہو گی، مردم شماری کا فیلڈ آپریشن یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن پہلے یکم فروری سے شروع ہونا تھا۔
مردم شماری میں تاخیری کا فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے پانچویں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساتویں مردم شماری یکم فروری سے شروع ہو کر 4 مارچ تک جاری رہنی تھی۔
Comments are closed on this story.