Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس طارق مسعود نے سائفر تحقیقات کیلئے اپیلیں سننے سے معذرت کرلی

اپیلیں واپس چیف جسٹس پاکستان کو بھجوادی گئیں
شائع 24 جنوری 2023 03:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفرکی تحقیقات کے لئے دائر چیمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کے لئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی ،جسٹس سردارطارق مسعود نے یہ اپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں۔

دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سائفر تحقیقات کے لئے ان چیمبراپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔

سائفرکی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکی گئی تھیں،رجسڑارآفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد لگا کر واپس کردیا تھا۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کے خلاف چیمبراپیلیں دائر کر رکھی ہیں ۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice sardar tariq masood

cypher investigation