پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظورکرلیے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے 8 روز میں 113 استعفے منظور کیے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 اراکین اسمبلی کے استعفی منظور کیے گئے ہیں۔
ریاض فتیانہ ، سردار طارق حسین ، محمد یعقوب شیخ ،پرنس نواز،مرتضی اقبال ،سردار محمد خان لغاری حاجی امتیاز چوہدری، لال چند اور جواد حسین کے استعفے منظورکرلیے گئے ۔
اس کے علاوہ نوشین حامد، منزہ حسن ،صائمہ ندیم ،تاشفین صفدر،صوبیہ کمال خان ذلے ہما،رخسانہ نوید ،غزالہ سیفی اورطارق صادق کے استعفے بھی منظور ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے چند دن قبل منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ارکان کے استعفے منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو ارسال کردی جو الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہوگئی ہے۔
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔
اب تک کن ارکان کے استعفے منظور ہوئے؟
اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8روزکے اندر113 اراکین کے استعفے منظور کیے ، 17 جنوری کو 35 اور 22 جنوری کوپھر 35 اراکین کے استعفی منظور کیے گئے ۔
چند روز قبل اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔
اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔
اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 123 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 124اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.