Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب ، خیبرپختونخوا میں عام انتخابات اپریل کے دوسرے ہفتے میں کرانے کی تجویز

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی گورنر سے رابطہ کرکے آگاہ کردیا
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023 11:33am
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات اپریل کے دوسرے ہفتے میں کرانے کی تجویز دے دی، الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی گورنرسے رابطہ کرکے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا سے رابطہ کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردیں ہیں ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے تیار ہے ،انتخابات کے لئے 9 اپریل سے 12 اپریل موزوں تاریخیں ہیں۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ گورنرزکریں گے، حتمی تاریخ موصول ہوتے ہی الیکشن کمیشن پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا ۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں آج معمول کا اجلاس ہونے جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے عام اور ضمنی انتخابات کے لئے 20 ارب روپے کا تخمہ لگایا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تمام ممبران اور کمیشن حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سمیت قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابات کے حوالے پرتبادلہ ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لئے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے ، قومی اسمبلی کی 64 نشستوں میں ضمنی انتخابات پر5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

وفاق کی جانب سے الیکشن کمیشن انتخابات کی مد 5 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے، مزید فنڈ کے لئے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 297 اورخیبر پختونخوا کی 115جنرل نشستوں پرانتخابات کرانے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستوں پربھی انتخابات کرانے ہیں ۔

ECP

اسلام آباد

Election

governor punjab

governor kpk