Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات

تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شائع 24 جنوری 2023 09:35am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سےقطرمیں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

قطرمیں اسحاق ڈارنے قطری وزیرخزانہ علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیرخزانہ نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پراسحاق ڈارنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت ،ٹیکنالوجی،زراعت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے علی بن احمد الکواری کودورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

ملاقات میں معاون خصوصی وزیراعظم جہانزیب خان اورپاکستان کے قطرمیں موجود سفیر نے بھی شرکت کی ہے۔

Ishaq Dar

Finance minister

qatar finance minister

ali bin ahmed al kuwari