Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے، امریکا

پاکستان اگر کسی قسم کا تعاون چاہےتو فراہم کریں گے، نیڈ پرائس
شائع 24 جنوری 2023 09:03am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان ، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے، پاکستان اگر کسی قسم کا تعاون چاہےتو فراہم کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں پاورشٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں،پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو فراہم کریں گے۔

نیڈ پرائس نے آج آر وائی نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عماد یوسف پر مقدمات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافتی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، آزاد صحافت کسی بھی معاشرے کے لئے اہم حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، دونوں کو بات چیت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں، پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

india

پاکستان

Washington

Ned Price

US State Department Spokesperson