Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

میری خواہش ہے کہ میں سعودی عرب بار بار آؤں، امیتابھ بچن
شائع 24 جنوری 2023 12:43am

سعودی عرب نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو جوائے ایوارڈز 2023 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے، اس سے قبل سعودی سینما کا یہ موقر ایوارڈ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی دیا گیا ہے۔

جوائے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ریاض میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔80 سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60 سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے پر ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور یہ آخری دورہ نہیں تھا میری خواہش ہے کہ میں یہاں بار بار آؤں، میں سعودی عرب کی مہمان نوازی کا شکرگزار ہوں ۔

بالی ووڈ لیجنڈ نے کہا کہ ہم دنیا کے مختلف حصوں اور زندگی سے آتے ہیں اور ایک اندھیرے حال میں بیٹھ کر فلم دیکھتے ہیں لیکن ہم سب ایک مزاح پر ہسنتے، ایک جذبات پر روتے اور ایک ہی گانا سنتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سینما لوگوں کو قریب لانے اور انسانی معاشرے کو ہم آہنگ کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بھارت عظیم شاعر اور لکھاری تھے وہ اپنی زندگی کے آخری آیام میں ایک کمرے میں بیٹھے ہر شام فلمیں دیکھا کرتے تھے روزانہ شام کے اوقات کا یہی معمول تھا بعض دفعہ دیکھی ہوئی فلمیں دوبارہ دیکھتے تھے۔

امیتابھ نے بتایا کہ ایک ن دن میں ان سے پوچھا کہ آپ فلموں میں ایسا کیا دیکھتے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں 3 گھنٹوں میں پوئٹک جسٹس یا (قدرت کا انصاف ) دیکھتا ہوں میں اور تم پوئٹک جسٹس زندگی بھر حاصل نہیں کرسکتے یہ بس سینما کی ہی طاقت ہے۔

واضح رہے کہ انگریزی کی اصطلاح (poetic justice ) کا لفظی ترجمہ شاعرانہ انصاف کیا جاتا ہے تاہم اس سے مراد حالات کا وہ مدوجزر ہے جس کے اختتام پر نا انصافی کے شکار شخص کو انصاف مل جاتا ہے۔ یا یوں کہیں کہ قدرت انصاف فراہم کردیتی ہے۔

جوائے ایوارڈز کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی آرگنائز کرتی ہے اور تازہ شو میں 20 فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

امیتابھ بچن نے کہاکہ میرے والد پوئیٹک جسٹس دیکھ لیتے ہیں جب کہ ہم اپنی پوری زندگی میں پوئیٹک جسٹس نہیں دیکھ سکتے۔

Saudia Arabia

Amitabh Bachchan