نگراں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت شروع، بیوروکریسی پولیس میں تبادلے
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 وزارتیں تشکیل دی جاہیں گی، پہلے محکمہ داخلہ، اطلاعات، خزانہ کے علاوہ وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزراتیں تشکیل دی جائے گی، :نگران کابینہ کے6 وزراء کا کل حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات واپس پنجاب پولیس کے سپرد کردی گئی۔
محمد عدنان بھٹی کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردیا ہے۔
اس کے علاوہ نگراں وزیر اعلیٰ کے حلف اٹھانے کے فوری بعد پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور،آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے تبادلے کے علاوہ سی پی اوز سمیت دیگر کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزراء کے حلف اٹھاتے ہی مشاورت سے تبادلے کئے جائیں گے، البتہ آئی جی پنجاب کی سیٹ کے لئے ڈاکٹر عثمان انور جب کہ سی سی پی او لاہور کے لئے بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے لئے کیپٹن سہیل چوہدری ریٹائرڈ کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت الیکشن کمیشن سے منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
Comments are closed on this story.