Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیری رحمان مارننگ واک کے دوران کندھا فریکچر کروا بیٹھیں

وزیراعظم کی شیری رحمان کیلئے جلد صحت یابی کی دعا
شائع 23 جنوری 2023 04:01pm

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان مارننگ واک کے دوران اپنا کندھا تڑوا بیٹھیں۔

ساحل سمندر پر مارننگ واک کے دوران شیری رحمان کا پاؤں پھسل گیا، جس سےان کے کندھے کی ہڈی فریکچر ہوگئی۔ ایکسرے میں ہڈی کے فریکچر ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نجی اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شیری رحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر کے لیے ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے شیر رحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی کہ وہ جلد از جلد دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

Sherry Rehman

injured