نگراں حکومتیں کچھ بھی غیرآئینی کریں گی تو ایکشن لیں گے، الیکشن کمیشن
چیف الیکشن کمشنرسلطان راجا سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے ملاقات کی ہے، الیکشن کمیشن نے وفد یقین دہانی کروائی کہ نگراں حکومتیں کچھ بھی غیرآئینی کریں گی تو ایکشن لیں گے، کسی کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ نگران وزیراعلی کون ہے۔
ملاقات مین الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسپیکر نے مزید اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مراسلہ نہیں بھیجا، اسپیکر نے کہا تو پی ٹی آئی کی درخواست پر غور کریں گے۔
پی ٹی آئی اراکین نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سےمتعلق تحفظات بھی ظاہر کئے، جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومتوں کو پابند کیا گیا ہے، نگراں حکومتیں کچھ بھی غیرآئینی کریں گی تو ایکشن لیں گے
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق پیش رفت ہوگی۔
Comments are closed on this story.