Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، پی ایس او نے خبردار کردیا

ایل سیز فوری نہ کھولی تیل کی قلت ہوسکتی ہے، پی ایس او
شائع 23 جنوری 2023 01:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے محدود اسٹاک سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، ایل سیز فوری نہ کھولی گئیں، تو مسقتبل میں تیل کی قلت کا خدشہ ہے۔

پی ایس او نے وزارت توانائی کا بتایا کہ ہمارے پاس بھی تیل کا ذخیرہ کم ہونے لگا ہے جبکہ کارگوز لائن اپ ہیں لیکن ایل سیز نہیں کھل رہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی، تو مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بتایا کہ اسے اپنا کارگو منسوخ کرنا پڑا، جو 13 جنوری کو لوڈ ہونا تھا ایک اور کارگو آج 23 جنوری کو لوڈ ہونا ہے جس کے لیے بھی بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔

اسی حوالے سے 19 جنوری کو گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری ایل سیز کھولنے کے لیے خط لکھا تھا۔

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایندھن کے شدید بحران سے بچنے کے لیے ایل سی کے معاملے میں مداخلت کرے۔

پاکستان

Oil Shortage

Petroleum Shortage