Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بجلی کے بریک ڈاؤن سے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں کام متاثر

سندھ ہائیکورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں جنریٹر سے بجلی فراہمی
شائع 23 جنوری 2023 11:21am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں کام متاثر ہونے لگا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث نئی درخواست دائر کرنے اور ویری فیکشن کا عمل رک گیا، سائلین بجلی کی فراہمی کے انتظار میں رل گئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں جنریٹر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، جبکہ عدالت کی مختلف برانچز میں کام بند ہوگیا۔

واضح رہے کہ بجلی کے بریک ڈاون کے باعث کراچی، کوئٹہ ، لاہور، پشاور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں 10 سے 12گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

electricity

Sindh High Court