پاک روس روابط میں تیزی، روسی وفد پاکستان کا دورہ کریگا
افغان سیکیورٹی صورتحال، امن پر بات چیت ایجنڈے میں شامل
حال میں ہی روس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روس کا ایک اور وفد منگل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف منگل کو پہنچیں گے، جو وزیرمملکت حنا ربانی کھر، سیکریٹری خارجہ سے مذاکرات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ روسی نمائندہ خصوصی دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کرنے کے ساتھ ہی افغانستان میں انسانی صورت حال بہتر کرنے پر بات کریں گے، افغان سیکیورٹی صورتحال اور امن پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پر معاہدے طے پا گئے
ضمیرکابلوف نے گذشتہ ہفتے کابل کا دورہ بھی کیا تھا جبکہ وزیر توانائی کی قیادت میں روسی وفد پاکستان کا دورہ کرچکا ہے۔
russia
پاکستان
Pakistan Russia
مقبول ترین
Comments are closed on this story.