Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا، شیخ رشید

گیم چینجرز کی چھڑی الیکشن کو سلیکشن میں بدل دے گی، سابق وفاقی وزیر
شائع 22 جنوری 2023 01:17pm
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم چینجرز کی چھڑی الیکشن کو سلیکشن میں بدل دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی میں اگر الیکشن کمیشن نے ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا، غلطی کی گنجائش نہیں ۔

ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ زرداری کی جیب کی گھڑی گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دے گی، حالات انتہائی سنگین ہیں نہ آٹااورنہ قبرکی زمین میسر ہے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کل وطن واپسی کا بھی اعلان کردیا۔

Sheikh Rasheed

ECP

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Awami Muslim League

Care Taker CM Punjab

punjab election