Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

آئندہ 3 روزمیں سردی مزید بڑھنے کا امکان
شائع 22 جنوری 2023 09:54am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

سردی نے کراچی سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی تک چلا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روزمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ 24 گھنٹے میں درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

شہرکا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد کراچی دنیا میں 12ویں نمبر پر آگیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کے ذرات کی 171 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع سردی کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت منفی11، قلات منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ، سبی میں6، تربت میں کم سےکم 9، پنجگورمیں صفرڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس کےعلاوہ مانسہرہ، بالاکوٹ کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں ناران کاغان شوگران میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

Cold Weather

sindh

Cold Wave